قیدیوں سے اہل خانہ کے رابطے کیلئے جدید سروس کا آغاز ہوگیا

خیبرپختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں اور ان کے گھر والوں میں رابطوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کال سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔سروس کے حصول کیلئے صوبے کے مختلف شہروں کے پولیس سٹیشنوں میں دو دو سیلز قائم کئے گئے ہیں جہاں کمپیوٹرز سے منسلک ویب کیم کی سہولت بھی میسر ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے اس اقدام سے قیدی مطمئن دکھائی دیتے ہیں، دور دراز علاقوں کے قیدیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ان کو کئی دنوں تک اپنوں سے ملاقات کیلئے انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب ویڈیو کال سروس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں