سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سرعام پھانسی کی مخالفت کردی ہے،سینیٹر ولیداقبال نے قرارداد پڑھی جس میں کہا گیا کہ سینیٹ سےدرخواست ہےکہ ایسا کوئی قانون منظور نہ کرے جس میں سرعام پھانسی ہو،کمیٹی سرعام پھانسی کی مخالفت کرتی ہے جبکہ کمیٹی کے دو ارکان نے رائے دی کہ اس معاملے پر پہلے ریسرچ کی جائے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فیڈرل شریعت کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انسان کے وقار کا آئین میں ذکر ہے، انسانی وقار کا ذکر سورہ بنی اسرائیل میں ہےکہ ہم نےآدم کی اولاد کو عزت دی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments