صوبائی دارلحکومت میں قومی اسمبلی کی 14 میں سے 10نشستوں پر متوقع مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں تاہم پارٹی ترجمان کاکہنا ہے کہ لاہور سے ابھی کسی امیدوار کے لیے ٹکٹ فائنل نہیں ہوا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے حلقہ این اے 117، 120،119 اور 121 میں اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی، این اے 119 اور 120 میں مریم نواز نےکاغذات جمع کرائے ہیں اور زیادہ امکان ہےکہ وہ 119 سے الیکشن لڑیں گی، باقی 10 حلقوں میں این اے 118 سے حمزہ شہباز، 122 سے سعد رفیق، 123 سے شہباز شریف، 124 سے رانا مبشر اور 125 سے سیف کھوکھر امیدوار ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments