دبئی پراپرٹی سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی وضاحت آگئی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی دبئی پراپرٹی سے متعلق وضاحت آگئی اور کہا ہے کہ 2008 کے سیاسی حالات کے باعث جام محمد یوسف 4 سال کےلیے دبئی چلے گئے تھے، دبئی میں ایک ٹاؤن ہاؤس جام محمد یوسف کی ملکیت تھا جام کمال خان نے کہا کہ جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد پراپرٹی لواحقین میں تقسیم ہوئی، اس پراپرٹی کو اپنے گوشواروں میں ظاہر کر چکا ہوں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں سے ہوں۔ میری جائیداد، کاروبار اور اثاثوں کی تفصیلات گوشواروں میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں