کنول شوذب کے تجویز و تائید کنندہ گرفتار کر لیے گئے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے احمد پور شرقیہ حلقہ این اے 166سے رات گئے پی ٹی آئی کارکنوں پر کریک ڈاون کیا چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی کنول شوذب کے تمام تجویز و تائید کنندہ کے گھروں پر چھاپے مارے اور وکلا چوہدری ذوالفقار ، چوہدری ظفر اور شیخ نوید کو اغوا کر لیا گیا، دریں اثنا کنول شوذب نے کہا کہ میرے اٹارنی بھی رات سے غائب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں