صنم جاویدکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے تو انہوں نے کیا جواب جمع کروایا؟

پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے جن کا انہوں نے جواب جمع کروا دیا۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کےحلقہ پی پی 150 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کئے گئے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصلی نہیں، ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔صنم جاوید نے اعتراضات پر جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ ان کے کاغذات نامزدگی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے کر دائر کئے گئے اور کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں