کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز، کون سے 3 بڑے فیصلے ہوں گے؟

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے کاغذات نامزدگی سے متعلق آج 3 بڑے فیصلے ہونے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا آج فیصلہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ان پر اعتراضات کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور کے حلقہ جات این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن کی جانچ پڑتال بھی آج ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں