قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز نے بہت ہی لاجواب گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں بڑی تصویر دیکھنی ہو گی ، ہم نے میچ سے بہت سی مثبت چیزیں سیکھی ہیں، ہم آسانی سے ‘ اگر مگر’ کہہ سکتے ہیں لیکن جب آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ،کبھی کبھار بیٹ کے ساتھ اور کبھی بال کے ساتھ کھیل کا رخ بدل سکتا ہے، ہم نے مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا ، میچ میں غلطیاں ہوئیں، کھیل کا رخ بدلتارہا کبھی ہماری طرف تو کبھی آسٹریلیا کی جانب، لیکن پیٹ کمنز نے شاندار سپیل کروایاجس سے میچ ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا، وہ دنیا کے بہترین باولر ہیں۔ اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو سٹیو سمتھ اور مچل مارش نے کمال کا کھیل پیش کیا ، ہم نے مثبت چیز یہ دکھائی کہ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کیں جو ہم گزشتہ لمبے عرصے سے نہیں کر سکے ، ہمیں سینچریاں سکور کرنے کی ضرورت ہے اور بہت سی چیزوں کو بہتر کرنا ہو گا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments