جب تک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، تب تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

بالی ووڈ کی” بولڈ” اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کو لے کر کھل کر گفتگو کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں راکھی نے کہا کہ”میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا۔اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں “۔

اپنا تبصرہ بھیجیں