لاہور ہائیکورٹ کی سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردیلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرے، سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئےسال کیلئے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے ماحول کوکس طرح صاف رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نئے سال کو ہمارے لئے ترقی اور خوشیوں سے بھرا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں