یورپی یونین نے جی ایس پی سٹیٹس نظرثانی پر سزائے موت معطل کرنے کا کہا ہے، سیکرٹری انسانی حقوق

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سات انسانی حقوق کنونشن پر دستخط کئے ہیں،دنیا کی توقع ہے کہ ہم سزائے موت ختم کریں،یورپی یونین نے جی ایس پی سٹیٹس نظرثانی پر سزائے موت معطل کرنے کا کہا۔ سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں سرعام پھانسی کا معاملہ زیرغور آیا،چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ سرعام پھانسی کے معاملے پر ایک بل داخلہ کمیٹی نے منظور کیاتھا،مجھے بطور چیئرمین اس کے خلاف بہت کالز آئیں کہ آپ اس کا نوٹس لیں،داخلہ کمیٹی نے اس بل کو انسانی حقوق کے تناظر میں نہیں دیکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں