سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،5برسوں میں اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانیے

قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق راجہ ریاض احمد نے کاغذاتِ نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔راجہ ریاض کے اثاثوں میں 1 سال کے دوران1 کروڑ 15 لاکھ روپے اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023ء میں 44 لاکھ 92 ہزار کُل انکم ٹیکس جمع کرایا۔ ان کی مالی سال 2023ء کی انکم1 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی۔”جنگ ” کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر نے2021ء میں 3 ہزار اور 2022ء میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا جبکہ 2023ء میں 3 لاکھ روپے زرعی آمدن پر ٹیکس جمع کرایا۔انکے 2018ء کے اثاثوں کے مقابلے میں 5 برسوں کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں