فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اشتہاری قرار دینےکا فیصلہ معطل کر دیا سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فوادچودھری کو اے ٹی سی لاہور نے اشتہاری قرار دیا،سکروٹنی میں فواد چودھری پر اعتراضات دائر کئے جاسکتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس ایکٹ کے تحت اعتراضات ہو سکتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت بتائیں کہاں لکھا ہے اشتہاری کی سکروٹنی نہیں ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں