فیصل آباد: الائیڈ ہسپتال ٹو میں سٹاف نرس کی لاش برآمد

)الائیڈ ہسپتال ٹو میں سٹاف نرس واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے موت کو طبعی قرار دے کر لاش ورثاء کے سپرد کردی۔الائیڈ ہسپتال ٹو کے میڈیکل یونٹ 5 میں ڈیوٹی دینے والی سٹاف نرس فریحہ شاہد واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق سٹاف نرس فریحہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی مرض کا شکار اور بیمار تھی اور چھٹیوں کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر آئی تھی اور دوران ڈیوٹی اچانک انتقال کر گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کو طبعی موت قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں