پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے دیاایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پر حملہ ہے، جعلی اور فراڈ انٹراپارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیا گیا، فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے۔نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر، نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال؟ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں