جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اننگز اور 32 رنز سے شکست دے دی۔ گھر کے شیر ایک مرتبہ پھر باہر ڈھیر ہوگئے۔ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوران تباہ کن پرفارمنس دینے والی بھارتی ٹیم کا جنوبی افریقہ میں پول کھل گیاسنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اور اسے اننگز کی شکست دے دوچار کردیا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ اس دوران کے ایل راہول نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 38 اور شریاس ایّر نے 31 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناندرے برگر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو یانسین اور جیرالڈ کوئٹزی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments