8فروری کو تبدیلی خان کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو تبدیلی خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی۔ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے بائیس کروڑ عوام کو پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دیکر کر اقتدار حاصل کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں