اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ امرتا سنگھ سے شادی پر ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور ناراض ہوئیں اور خوب روئی تھیں۔ ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں شرکت کے دوران سیف علی خان اور انکی والدہ شرمیلا ٹیگور نے سیف کی پہلی شادی سے متعلق کھل کر باتیں کی۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے امرتا سنگھ سے خاموشی کیساتھ شادی کی تھی اور اس حوالے سے اپنے والد منصور علی خان پٹودی اور والدہ شرمیلا ٹیگور کو نہیں بتایا تھا۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ والدہ نے کہا کہ ’آپ کسی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کچھ نا کچھ کر رہے ہیں‘، میں نے ہاں میں جواب دیا تو انہوں نے کہا ’شادی نہیں کرنا‘، پر میں نے جواب دیا کہ میں کل ہی شادی کرچکا ہوں جس پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments