بانی چیئرمین آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں ، آخری بال تک لڑیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں ، آخری بال تک لڑیں گے۔ الیکشن کمیشن سے کوئی بھی مطمئن نہیں، نگراں سیٹ اپ تو ساری اقدار بھلا بیٹھا ہے، کیسے ممکن ہے کہ یہ صاف شفاف الیکشن کرا سکے گااڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کو سائفر کیس کے بارے میں ہائیکورٹ سے ملنے والے حکم امتناعی سے آگاہ کردیا ہے، سابق چیئرمین آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور آخری بال تک لڑیں گے۔ ہماری جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہے، جس طرح جمہوریت اور الیکشن کے عمل سے لوگوں کو باہر رکھا گیا، عدالت سے امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کوئی اقدام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں