شاہ فیصل کالونی پولیس سٹیشن کے احاطے میں ہوائی فائرنگ کرنے پر سابق ایس ایچ او کے بیٹے کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متن کے مطابق سابق ایس ایچ او وسیم صدیقی کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں فائرنگ کی۔ہوائی فائرنگ کے بعد سابق ایس ایچ او کا بیٹا فرجاد صدیقی فرار ہو گیا۔ کراچی پولیس چیف نےگزشتہ روزہوائی فائرنگ کرنےپرمقدمہ کاحکم دیاتھا۔گزشتہ دنوں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل دفعات کےتحت متعددمقدمات درج کیےگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments