سعودی عرب نے ویزا درخواستوں کے لیے ’کے ایس اے ویزا‘ (KSA Visa) کے نام سے ایک نیا یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ نیا نظام 30سے زائد وزارتوں، حکام اور نجی شعبے کی تنظیموں کو باہم منسلک کرتا ہے۔ یہ نظام حج ، عمرہ، سیاحت، کاروبار اور ملازمت کے لیے ویزے کی درخواست دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نظام ایک سمارٹ سرچ انجن کا حامل بھی ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو دستیاب ویزوں کی شناخت میں مدد ملتی ہے۔ اس میں ایک مرکزی نظام ہے جو ویزا کے لیے لازمی دستاویزات، قواعدو ضوابط اور درخواست کے طریقہ کار پر تفصیلی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس نظام پر غیرملکی افراد مستقبل کی ویزا درخواستوں کو آسان بنانے کے لیے اپنی ذاتی پروفائل بھی ترتیب دے سکتے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments