اطالوی حکام اس شخص کی تلاش کر رہے ہیں جس نے جمعرات کو وینس میں تین منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ ٹوئٹر پر واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وینس کے میئر Luigi Brugnaro نے اس شخص کو ’بے وقوف‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اسے ’حماقت کا سرٹیفکیٹ اور بہت زیادہ لاتیں‘ دیں گے۔
ویڈیو میں باکسر شارٹس پہنے ہوئے نامعلوم شخص کو وینس کی ایک مشہور نہر میں تقریباً 30 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسے پانی سے نکلتے ہوئے بھی فلمایا گیا، بظاہر کوئی نقصان نہیں ہوا، اور باہر نکلنے پر انتظار کرنے والے دوست کی طرف سے اسے تولیہ دیا گیا۔
وینس کے میئر نے لکھا ‘اس شخص کو حماقت کا سرٹیفکیٹ دیا جانا چاہئے اور بہت زیادہ لاتیں مارنی چاہئیں، ہم اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”