سانحہ بارکھان کی متاثرہ خاتون نے سینیٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کا نام لینے پر انہیں تشدد کانشانہ بنایا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق گراں بی بی اہل خانہ سمیت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش ہوئیں، انہوں نے بتایا کہ تشدد کرکے کہا گیا عبدالرحمان کھیتران وزیر ہے، اس کے خلاف بیان نہ دو۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھیں، ان کے بیٹوں کو سردار کھیتران اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا۔
قائمہ کمیٹی نے آئی جی بلوچستان کو حکم دیا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران اوران کے بیٹوں کے خلاف مقدمات میں اغوا اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کی جائیں۔