عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے تو شوہر ان کے ساتھ نہیں، ذراسی جرات ہے تو قوم کو بتائیں ملک میں کس کی حکومت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔ جو الیکشن 90 روز سے آگے لے کر جائے گا وہ غدار ہو گا اور اس پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم میری بیٹیوں جیسی ہے مگر اس کے ساتھ تو اس کا شوہر بھی نہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں عدالت کے باہر پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نے مجھے قید تنہائی میں رکھا،میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، یہ شیخ رشید کو نہیں جانتے ،ان کاکہناتھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ چکے ہیں ، انہوں نے طے کر لیا ہے کہ مرکز اور صوبے کے الیکشن اکٹھے کرائیں گے، اب صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کارکنان سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت میری حکومت نہیں، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔