یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 10 ارب سے زائد کی نادہندہ، وزیراعظم ریلیف پیکج بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد ( آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خریداری کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہو گئی جس کے سبب وزیراعظم ریلیف پیکج کی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں مالی بحران پیدا ہو گیا، ادارے کو فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 15 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجرا روکا ہوا ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ ادارے کو فنڈز نہ ملنے پر 28 فروری کے بعد وزیراعظم پیکج جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ 

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے بتایا کہ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، فنڈز جلد ملنے کی توقع ہے۔ حکومت نے وزیراعظم پیکج بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں