تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ ملک میں گھٹیا انتقامی سیاست کی جا رہی ہے ، قانون کی دھجیاں جس طرح اڑائی جارہی ہیں ایسا تاریخ میں کبھی پہلے نہیں ہوا ۔ رانا ثناءاللہ کے بیان کے بعد اب نظر آرہا ہے کہ انکے کیا عزائم ہیں ۔وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ ، سید عدنان جمیل، زبیر نیازی، ڈاکٹر سیمی بخاری اور یوسف وائیں کے ہمراہ میڈی سے گفتگو کر رہی تھیں ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی کو صرف ہراساں کرنے کے لیے سب کچھ کیا جارہا ہے ۔ ملک میں ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے نااہل حکمران انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں ۔