قومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر معاملات پر اہم انکشافات ہوئے قومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف تحقیقاتی اداروں کے کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر معاملات پر اہم انکشافات سامنے آئے ہیں وفاقی حکومت نے گرفتار افراد سے حاصل تفصیلات سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کے ساتھ پی ٹی اے، وزارت قانون اور دیگر ادارے بھی آن بورڈ ہیں ٹاسک فورس کے قیام سے غلیظ مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاریاں بھی ہوں گی۔