عالمی صحافی اور ایم ایس این بی سی کے اینکر مہدی حسن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عمران خان کے خلاف بیان کو “غیر انسانی اور شیطانی” قرار دے دیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مہدی حسن نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کی طرف سے یہ کس قسم کا بیان دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ اس قسم کی شیطانی اور غیر انسانی بیان بازی ہے جو خانہ جنگی کی وجہ بنتی ہے۔ اس قسم کے بیانات جبر اور نسل کشی کا باعث بن سکتے ہیں۔ مہدی حسن نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ یا عمران خان رہیں گے یا ہم رہیں گے۔