“میں 24 گھنٹے میں روس ، یوکرین جنگ ختم کرادوں گا” ٹرمپ کا دعویٰ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے  کہ وہ روس اور یوکرین تنازعہ کو ’24 گھنٹوں کے اندر’ ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جنگ ختم کرنے کا طریقہ بیان نہیں کیا تاہم انہوں نے  کہا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ  اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہے اور اگر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ‘ایک دن کے اندر’ امن سمجھوتہ کر لیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے ولادی میر زیلینسکی اور  ان کے خود کے درمیان بات چیت ‘آسان’ ہوگی۔

سابق امریکی صدر نے نوٹ کیا کہ مذاکرات ‘ڈیڑھ سال’ تک شروع نہیں ہوں گے اور  یہ ایک طویل وقت ہے’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اس دوران جنگ بہت زیادہ بگڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں