پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے قتل کی سازش میں تین لوگ شامل ہیں جس میں مرکزی کردار رانا ثنااللہ کا ہے جبکہ باقی دو لوگوں کے نام میں پہلے لے چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں بھی یہی تینوں لوگ رکاوٹ ہیں، رانا ثنااللہ وزیر داخلہ نہیں دہشتگرد مافیا کے رکن ہیں، اس کے کردار کے بارے میں عابد شیر علی کے والد سے پوچھا جاسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ رانا ثنااللہ کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر جلد ہی عدالت سے رجوع کریں گے۔
سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کسی سیاسی اتحاد کا نام نہیں ہے ، یہ لوگ قوم کے لوٹے گئے پیسے کو بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔