تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر 2 نامعلوم افراد گھس گئے۔
جمائما گولڈ کے گھر میں داخل ہونے والے دونوں مشکوک افراد کی تصاویر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی، جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دونوں افراد کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اپیل کی ہے کہ کوئی شخص ان مشکوک افراد کو جانتا ہو تو فوری طور پر اطلاع دے ۔