میکسیکو میں امریکی سرحد پر امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی، 39 تارکین وطن ہلاک

امریکی سرحد پر واقع میکسیکو کے شہر  سیوڈاڈ ہواریز میں امیگریشن حراستی مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 39 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق  نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) کے مرکز میں آدھی رات سے کچھ دیر پہلے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد  فائر فائٹرز اور درجنوں ایمبولینسوں کو متحرک کیا گیا۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے فرانزک اہلکاروں کو  آئی این ایم کی پارکنگ سے ایک درجن لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا۔ یہاں کئی دیگر لاشیں بھی پڑی تھیں جنہیں کمبلوں سے ڈھانپا گیا تھا۔

آئی این ایم  کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ  نے آگ کی وجہ سے  اب تک  39 غیر ملکی تارکین وطن کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ریسکیو اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ  مرکز میں تقریباً 70 تارکین وطن تھے، جن میں سے  زیادہ تر وینزویلا کے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں