وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس جاری ہے ، جس میں عدالتی اصلاحات زیر بحث ہیں۔
اجلاس میں پرس ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری نے اہم ترین اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روک دیا۔شازیہ مری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔