پرتگال میں اسماعیلی کمیونٹی کے اسلامک سنٹر پر چاقو سے حملہ

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے  اسلامک سنٹر  میں چاقو کے  حملے میں  دو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ  متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا کہ ‘اس مجرمانہ فعل کی کوئی تشریح کرنا قبل از وقت ہے۔’ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘ہر چیز اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ ایک اکیلے شخص کا اٹھایا گیا قدم ہے۔’ پرتگالی ٹیلی ویژن کی تصاویر میں مسلح پولیس کو اسماعیلی مسلم مرکز کے باہر دکھایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا ‘حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے  جب کہ مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ صبح 11 بجے  سے پہلے عمارت پر پہنچے ۔ پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘پولیس کو ایک بڑے چاقو سے مسلح ایک شخص ملا۔ حملہ آور کو وارننگ دی گئی لیکن اس نے  ہاتھ میں چاقو لے کر پولیس کی طرف بڑھنا شروع کردیا،  پولیس نے اسے گولی مار دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں