سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے عمران خان سے متعلق بیان کی مخالفت کردی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا “پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ بیان کہ ‘یا تو عمران خان رہیں گے یا ہم ‘ چونکا دینے والا ہے اور اسے تمام خدا خوفی اور قانون کی پاسداری کرنے والے پاکستانیوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔”
انہوں نے کہا کہ یہ بیان ایک بڑے سیاسی رہنما کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم کو عوامی طور پر اپنے وزیر کے تبصروں سے خود کو الگ کرنا چاہیے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ ذہنیت ہی پاکستان کے ناکام ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگر اس میں تبدیلی نہ آئی تو ملک بحرانوں کی لپیٹ میں رہے گا۔