ایلون مسک نے کہا ہے کہ 15 اپریل سے صرف تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹس ہی سروے میں ووٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا کمپنی کے سی ای او کا خیال ہے کہ اس سے ایڈوانسڈ اے آئی بوٹس کا مسئلہ حل کیا جاسکے گا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہی ٹوئٹر کی “فار یو” آپشن میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔ یہ ایک ایسا آپشن ہے جو ٹوئٹر پر اکاؤنٹس سے ٹویٹس کا سلسلہ دکھاتا ہے۔ ٹوئٹر نے تبصرہ کے لئے رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ گزشتہ سال ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پالیسی سے متعلق پولز پر ووٹنگ کو ٹوئٹر بلیو سبسکرائبرز تک محدود کر دے گا۔