پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے نسل پرستانہ نعروں اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر انتظامیہ نے وارننگ جاری کردی ۔
میچ کے دوران سکرین پر بار بار ہدایات دی گئیں کہ سٹیڈیم میں غیر اخلاقی اور نسل پرستانہ نعروں کی سخت ممانعت ہے اور غیر اخلاقی زبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق ہدایت نامے کی خلاف ورزی پرسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گاجبکہ دیگر پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ بدتمیز شائقین پر ممکنہ مجرمانہ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔