پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی حکومتیں مسلط کرنے پر اسٹیبلشمنٹ کفارہ ادا کرے ، سراج الحق کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں مسلط کرنے پر اسٹیبلشمنٹ کفارہ ادا کرے جو آئندہ کے لیے سیاست سے مکمل غیرجانبداری کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ ملک اسی صورت آگے جائے گا جب عدلیہ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نیوٹرل ہوجائیں گے۔

منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عدالتیں دباؤ میں آکر فیصلے کریں گی اور الیکشن کمیشن ہدایات لے گا تو آئین، جمہوریت، سیاست، معیشت سب داؤ پر لگے گا۔ ایک سابق جنرل خود اعتراف کررہے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو اسلام آباد کے ڈی چوک سے اٹھا کر ایوان وزیراعظم پہنچایا۔ ن لیگ، پی پی کی ماضی کی حکومتیں اور اب پی ڈی ایم کا اقتدار بھی انہی لوگوں کا کارنامہ ہے جو پی ٹی آئی کو لائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں واضح تقسیم قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ادارے متنازعہ ہو گئے۔ ٹرائیکا نے سیاست اور  معیشت کو گہری کھائی میں اتار دیا، صاف شفاف انتخابات مسائل کا واحد حل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں