امریکی دفتر خارجہ نے زلمے خلیل زاد کے پاکستان سے متعلق بیانات سے اعلان لاتعلقی کردیا

امریکی دفتر خارجہ نے زلمے خلیل زاد کے پاکستانی سیاست سے متعلق بیانات سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات امریکہ کی پالیسی نہیں ہے بلکہ یہ بیانات ذاتی حیثیت میں دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات کا جوبائڈن انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم امریکہ دنیا بھر میں عدم برداشت کی سیاست کا بالکل بھی حامی نہیں ہے، پر تشدد سیاست کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے جبکہ سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں