پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مختار کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر آئی پی ای تعینات کر دیا ہے جب کہ گریڈ 20 کے ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کو ایم ایس سروسز اسپتال تقررکیا ہے ان کی تعیناتی تین ماہ کے لیے کی گئی
ہے دوسری طرف گریڈ 18 کے آغاز ظہور عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے او ایس ڈی بنا دیا ہے ان سے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سلیم خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا ہے انہیں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب مسٹر ذوالفقار احمد بھون کو بھی تبدیل کر دیا گیا