ہرپاکستانی کتنے روپے کا مقروض ہے؟ قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع

وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالا ت میں وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیاجس کے بعد ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی 2018 دسمبر 2021 تک سٹیٹ بنک کی جانب 633ارب72کروڑ80لاکھ کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں