سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام تعلقہ جات میں بچت بازاروں کے سٹالز لگا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب عمرکوٹ کے قریب اللہ والا چوک میں کفایت شعاری بازار کا انعقاد کیا، اسی طرح ضلع بھر کے تحصیلوں جس میں پرانی ٹاؤن کمیٹی بلڈنگ اللہ والا چوک، کنری سٹی، ٹاؤن کمیٹی گراؤنڈ سامارو اور مین مارکیٹ کمیٹی چوک پتھورو سٹی کے بچت بازار میں سبزی، پھل، روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے سٹال لگے ہوئے ہیں جہاں سے لوگوں کو کم قیمت پر چیزیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔