ایک بار پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان کی کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک بار پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ خاص طور پر شہری مراکز کے درمیان دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کی دہشت گردی کے خلاف واضح فعال پالیسی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں