فائرنگ کے واقعے اور منظور پشین کی گرفتاری پر پی ٹی ایم کا مؤقف سامنے آگیا

پشتون تحفظ موومنٹ کاکہنا ہے کہ منظور پشین کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے خود گرفتاری دی ہے۔ترجمان پی ٹی ایم کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور پشین چمن میں محنت کشوں کے دھرنے سے خطاب کرکے کوئٹہ جارہے تھے کہ چمن پریس کلب کے قریب ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی اس دوران منظور پشین کی گاڑی کو 8 گولیاں لگیں جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ منظور پشین اپنے ساتھوں کو لیکر واپس چمن آئے اور خود سے گرفتاری پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں