پشاور میں غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی

مراد آباد میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلیپولیس کا کہنا ہے کہ اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کی، غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا اور متوفی 18 اکتوبرکو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں