بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔آج جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔آج ہونے والے فسادات میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments