روس کی جانب سے بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اشتعال انگیزی ہے، یورپی یونین کا ردعمل

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اشتعال انگیزی ہے۔

یورپی یونین کےخارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نےکہاہے کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرناغیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز عمل ہوگا، بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے یورپی سلامتی کو خطرہ ہے، بیلاروس کو چاہیے کہ وہ ہتھیاروں کی تنصیب سے انکار کردے۔

جوزف بوریل کےمطابق یورپی یونین مزید پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے۔ 

واضح رہے کہ روس اور بیلاروس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق روس ہمسایہ ریاست بیلاروس میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کرے گا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں