وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں جس کے بعد حالات بہت بہتر ہوجائیں گے تاہم واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سازش کا سفر امریکا سے شروع ہونے کے بعد میں محسن نقوی سے ہوتا ہوا آئی جی اسلام آباد پر آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک کرپشن سے ڈوبا ہواہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے اور ہم کرپشن پر قابو پالیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ مافیا ہے جس نے 4 سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں،عمران خان چاہتا ہےکہ دوبارہ اقتدار ملےاور خاندان سمیت کرپشن کرنے کا موقع ملے۔