پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف بول پڑے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی عوامی سیاستدان نہیں، وہ پاورپالیٹکس کے لوگ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہرپارٹی میں ایک ہانڈی ہوتی ہے جس میں سارے مصالحے چاہیے ہوتے ہیں، یہ بھی اہم مصالحہ ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گزشتہ دنوں ہی مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور انہیں تحریک انصاف کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔