کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرلیا

 کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر 16 رہنماؤں کو بھی طلب کیا گیا ہے ، جن میں شبلی فراز، اسد عمر ، مراد سعید ، عامر کیانی ، امجد نیازی ، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب ، اسد قیصر ، حماد اظہر ، حسان نیازی  اور کرنل(ر)عاصم وغیرہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو تھانہ گولڑہ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنما پیش ہو کراپنا موقف دیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں